Tuesday September 24, 2024

الیکشن سے پہلےہی دھاندلی شروع ہو گئی، پاکستان کے بڑے شہر میںکیاکام شروع ہوگیا، الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماں عرفان اللہ مروت اورسرداررحیم نے پی ایس 104 سمیت کراچی کے مختلف حلقوں میں انتخاب سے قبل دھاندلی اورانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ہے اورکہاہے کہ یپلز پارٹی کے جھنڈے لگی گاڑیاں ترقیاتی کاموں میں مصروف

جبکہ بغیرٹینڈرزترقیاتی کام جاری ہیں ۔الیکشن کمیشن سندھ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سرداررحیم کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا آغازکردیا گیا ہے جس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو پانی ،بجلی، اسکول، اسپتال مہیا نہیں کیے ،لوگ گٹر کاپانی پینے پرمجبور ہیں ہم دعووں پر نہیں عملی باتوں پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت کا مقصد شفاف انتخابات ہیں لیکن سندھ کی نگراں حکومت اس حوالے سے مایوس کرے گی پیپلز پارٹی کو اب ووٹ کی جگہ جوتے پڑیں گے اورانتخابات میں جی ڈی اے کے نمائندے سرخرو ہوں گے۔ جی ڈی اے کے رہنماعرفان اللہ مروت نے کہاکہ پی ایس 104 میں پانی کی لائن ڈالنے کے لئے کھدائی کی جارہی ہے جبکہ بغیرٹینڈرکے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں جوانتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن کوفوری کارروائی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو شکایات ثبوتوں کے ساتھ فراہم کی ہے۔ جبکہ بغیرٹینڈرکے ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں جوانتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن کوفوری کارروائی کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو شکایات ثبوتوں کے ساتھ فراہم کی ہے۔

FOLLOW US