Tuesday September 24, 2024

مریم نواز نے حلقہ این اے 125میں کیا کام شروع کر دیا ، تحریک انصاف بھڑک اٹھی، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہرنے پر ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو اعتراض جمع کروا دیا۔رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقہ قومی اسمبلی 125 کے آر او آصف بشیر کو ترقیاتی کاموں پر جمع کرائے گئے اعتراض میں موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز یو سی چیئرمینوں کے ذریعے سڑکیں اور گلیاں تعمیر کروا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن میں جعلی ووٹرز کیخلاف بھی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک 30 ہزار بوگس ووٹوں کو ووٹر لسٹوں سے نہیں نکالااور ابھی تک ان ووٹرز کی نشاندہی ہی نہیں ہوسکی کہ وہ کہاں سے ہیں۔

FOLLOW US