Tuesday September 24, 2024

رات کی بڑی بریکنگ نیوز پرویز مشرف کی پاکستان واپسی قومی اسمبلی کے کن چار حلقوں سے الیکشن لڑنے والے ہیں، اعلان کرد یا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ الیکشن 2018میں چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے اس بات کا اعلان آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے کیا۔ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دبئی میں پرویز مشرف کی سربراہی میںپارٹی کے سربراہان کا اجلاس ہوا ۔ جس میں پرویز مشرف نے یہ اعلان کیا کہ وہ پاکستان واپس آکر قومی اسمبلی کے چار حلقوں

چترال ، جھنگ ، گوادر اور کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی ان کی نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر فیصلے سے مشروط ہے ۔ تاہم اگر فیصلہ ان کے خلاف بھی آیا تو وہ پاکستان واپس آکر انتخابی مہم میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

FOLLOW US