Tuesday September 24, 2024

اب ہوں گی بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے بہت بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا آغاز عید الفطر کے دنوں میں ہو گا۔ ترجمان خالد محمود ملک نے پیشن گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں فرق کی وجہ سے جون کے وسط میں ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعدموسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جائے گی۔ علاوہ ازیںمحکمہ موسمیات نےپنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی بھی کی ہے، آئندہ 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر

علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

FOLLOW US