Saturday May 18, 2024

تحریک انصاف کے تاریخی یوٹرن کے بعد نگران وزیراعلیٰ کےلئے نامزد ناصر کھوسہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے متبادل کے طور پر دو ایسے نام دے دیے گئے کہ اپنی سنگین غلطی کا بہت اچھا ازالہ کر ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے یوٹرن کے بعد ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ‘تحریک انصاف کا پنجاب کے نگران وزیر اعلی کیلئے دو نئے ناموں کا اعلان کر دیا ‘تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق آئی جی خیبر پی کے ناصر درانی اور دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کے نام

فائنل ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی چار رکنی کمیٹی نے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ چار رکنی کمیٹی نے ناموں کو فائنل کرنے کے بعد عمران خان کو آگاہ کیا جنہوں نے ناموں کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید دونوں نام آج وزیراعلی پنجاب کو دیں گے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے ناصر محمود کھوسہ کا نام نگران وزیراعلی کے لیے دیا تھا جسے واپس لے لیا گیا اور چار رکنی کمیٹی جس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، علیم خان اور میاں محمود الرشید شامل تھے نے مشاورت اور نامزد افراد سے رابطے کے بعد ناموں کا اعلان کیاتحریک انصاف کے یوٹرن کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نگران وزیراعلی کے لئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے۔ شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے مشاورت کے بعد ناصر کھوسہ کے نام کا اعلان کیا تھادوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے،ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لیکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا،میرے کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے میرا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔

FOLLOW US