Saturday May 18, 2024

سرگودھا کے 70سالہ بوڑھے نے راولپنڈی کی 28سالہ خاتون سے شادی کر لی، اور پھر ایسا نتیجہ نکلا کہ سوائے پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہ آیا

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) فراڈیوں کے گروہ نے سترسالہ شخص کو شادی کا جھانسہ دے کر28 سالہ خاتون کے ساتھ بیاہ کر لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات لوٹ کر نئی نویلی دلہن کو لے اُڑے ،تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقہ بوہلڑی والہ کے رہائشی 70سالہ بوڑھے ممتاز حسین کو پھالیہ منڈی بہاوالدین کے رہائشی محمد یار نے محمد ممتاز وغیرہ کی مددسے اُسے شادی کا جھانسہ

دے کر ہزاروں روپے بٹورلیےاور راولپنڈی کی 28سالہ شکریہ بی بی سے بیاہ دیا جو شادی کے محمد یار ،ممتاز،وغیرہ چار افراد لڑکی کو ملنے کے بہانے ممتاز حسین کے پاس آئے اور رات کی تاریکی میں اُسکی اہلیہ شکریہ بی بی کو تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی قیمتی کپڑے سمیت اغواء کر کے فرار ہوگئے ،ممتاز حسین کے بیان پر اُسکی نئی نویلی دلہن کو اغواء کر نے کا مقدمہ ساہیوال پولیس نے درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔

سابق گورنر پنجاب سمیت دو بڑی شخصیات کی تحریک انصاف میںشمولیت بارے بہت بڑی خبر

FOLLOW US