ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں کہ ٹیکسلا اور واہ کینٹ میرا آبائی حلقہ ہے ۔ نئے حلقہ بندیاں کرکے سازش کے تحت اس کا ووٹ بینک تقسیم کرکے مجھے ہرانے کی کوشش کی گئی۔ مجھے 2013کے الیکشن میں ایک تیس مار خان سے شکست ہو گئی لیکن اس تیس مار خان نے یہ پانچ سال سو کر گزار دیے ۔ وہ ہفتہ کو واہ کینٹ میں پی او ایف کے محنت کشوں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ سابق وزیر داخلہ کا
کہنا تھا کہ افسوس کہ میرا سیاسی مخالف مجھے جلسوں میں کافر کہتا رہا جبکہ میں نے حقوق العباد کی مثالیں قائم کرکے عملی مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پی او ایف واہ کے مزدوروں کا مشکور ہوں جن کے تعاون سے میرا عزم برقرار رہا ۔ میں نے ان مزدوروں کے حقوق کی ہمیشہ بات کی اور 2002کے مزدور کش آرڈیننس کی قومی اسمبلی کے فورم پر بات کی۔مسلسل آٹھ بار بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے اور عوام کے میری غریب دوست سوچ پر اعتماد کا مظہرہے۔ اب مزدور مجھے کامیابی دلا ئیں یا ڈبودیں ۔ ان پر منحصر ہے۔









