Wednesday October 23, 2024

“جب میں روسٹرم پر کھڑی تھی تو میں نے اپنے والد کو چہرے کو غور سے دیکھا تو مجھے ایسا لگا ” مریم نواز نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ مسلم لیگ (ن) کے چاہنےوالوں کی آنکھیں بھر آئیں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ،روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر انکے چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںمریم نواز نے کہاکہ میاں نوازشریف نے کمال حوصلے،بردباری سے ہر ناانصافی کو نہ صرف سہا بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر روسٹرم پر مجھے جواب دیتا دیکھ کر انکے چہرے پر دکھ کے آثار تھے۔مگر میں نے تسلی دی اور کہا کہ میری خوش بختی ہے کہ میں ایسے وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ دل پر مت لیں۔ اللہ سرخرو کرے گا انشااللہ۔

FOLLOW US