Wednesday October 23, 2024

ایک اور پاکستانی صوبے کے دو حصوں میں بٹ جانے کا ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا، بات کافی دور چلی گئی، حیران کن صورتحال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے تاحال نئے صوبے کا مطالبہ نہیں کیا یہ آواز کارکنان اور عوام کی ہے ۔سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حکومتی اراکین کی بہت ضبط اور تحمل سے تقاریر سنی وزیراعلی سندھ کا منصب ذمہ دارانہ ہے وہ لعنت دینے کے بجائے تنقید کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایوان میں کھانسی اور چیخنے کی آوازیںحدف

کروادیتے ہیں لیکن لعنت بھیجنے جیسے الفاظ حدف نہیں کئے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے تاحال صوبے کا مطالبہ نہیں کیا الگ صوبے کی آواز ورکرز اور کارکنان کی ہے انتظامی حکومت بہتر کرو ہم سندھ کی تقسیم نہیں انتظامی یونٹ بنانا چاہتے ہیں کراچی سے پیسہ ملتا ہے کراچی اگر ریونیو نہ دیتا تو یہ واویلا نہیں کرتے حکمران سندھ کی تڑپتی ماں کو دیکھیں عام سندھ غریب سے غریب تر اور وزیر امیر ہورہے ہیں خواجہ اظہار نے کہا کہ ضیاالحق مشرف پر تنقید کرنے والے اس سے زیادہ فرعون ہیں۔

FOLLOW US