Wednesday October 23, 2024

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی لڑائی پہلے کیا کم پریشانی تھی کہ اب علیم خان کے خلاف بھی پارٹی میں بغاوت اٹھ کھڑی ہوئی، الیکشن سے پہلے کپتان کےلئے مشکل صورتحال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ پارٹی میں ملک بھر میں اہم موجود ہ اور سابق اراکین اسمبلی سمیت بڑی شخصیات شامل ہورہی ہیں لیکن پارٹی کے داخلی انتشار اور اختلافات کے باعث امیدواروں کو ٹکٹ دیے جانے کا معاملہ آنے والی ہر ایک گھڑی میں مزید پیچیدہ صورتحال اختیار کر تا جا رہاہے ۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کے مابین بھی تلخ کلامی اور نوک جھوک کی اطلاعات گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اور عبدالعلیم خان کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ کو بھی

تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کی مخالفت کا سامنا ہے ۔ شفقت محمود اور یاسمین راشد جیسی بڑی شخصیات نے اس پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونے یا انٹرویو دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو نہ دینے والے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائے، ان رہنماؤں نے مطالبے میں یہ بھی کہا کہ نئے پارلیمانی بورڈ میں سینئر اور غیر جانبدار سنجیدہ سیاستدان شامل کیے جائیں۔ ان میں سے بیشتر رہنماؤں نے کہا کہ مینارپاکستان میں ہونے والے جلسے کے لیے امیدواروں سے جو رقم لی گئی اس کا آڈٹ بھی ہونا چاہیے

FOLLOW US