Wednesday October 23, 2024

“اب آپ اپنے لفظوں سے مکر رہے ہیں، اگر نہیں کرنایہ کام تو پھر ہم مجبور ہیں” نگران وزیر اعظم کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے حکومت کو کھری کھری سنا ڈالیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کے ناموں کو پارلیمانی کمیٹی میں بھیجنے کا عندیا دے دیا کہ آج جمعرات تک حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیرا عظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دوں گا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کو معاملہ

کھٹائی میں پڑگیا ہے پہلے حکومت نے کمٹمنٹ کی تھی کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن جو بھی نام دیں گی ان کو تسلیم کیا جائے گا لیکن اب حکومت اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے حلانکہ وزیر اعظم کے پاس نگران وزیرا عظم کیلئے اپوزیشن کے ناموں کو مسترد کرنے کااختیار نہیں ہے اگر وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ناموں پر اتفاق نہ کیا تو پھر آج بروز جمعرات کو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیں گے اور اگر وہاں پر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن میں جائے گا

FOLLOW US