Wednesday October 23, 2024

شہباز شریف نے پارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو کس سے بات کرنے سے روک دیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)شہباز شریف نے پارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو کس سے بات کرنے سے روک دیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے ایک اہم پروگرام میں نمائندہ ارشد وحید چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے متنازع انٹرویو کے حوالے سےجمعرات کو شہباز شریف نے بتایا کہ وہ اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی دونوں نواز شریف کے ساتھ موجود تھے، اس دوران ایک کال آئی ، کال کرنے والے نے کہا کہ نواز شریف سے ایک صحافی کی بات کروانی ہے، ہم نے ان سے پوچھا کہ کون سا صحافی بات

کرنا چاہتا ہے تو انہوں نے انٹرویو کرنے والے صحافی کا نام لیا، شہباز شریف نے ارکان کو بتایا کہ ہم نے اسی وقت نواز شریف کو اس صحافی کے ساتھ بات کرنے سے منع کیا کیونکہ یہ متنازع صحافی ہے لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی اس صحافی سے بات اور پھر انٹرویو بھی ہوگیا، چند ارکان نے شہباز شریف سے انٹرویو کروانے والے کا نام پوچھا تو انہوں نے کہا میں اس کا نام نہیں بتاسکتا لیکن جس نے بھی انٹرویو ارینج کروایا وہ نواز شریف کا سب سے بڑا دشمن ہے، اس کے بعد بعض پارٹی ارکان نے نواز شریف کے ایک قریبی سینیٹر کا نام اونچی آواز میں لیا کہ کیا وہ تھے لیکن شہباز شریف نے اس کا جواب نہیں دیا۔

FOLLOW US