Wednesday October 23, 2024

ن لیگ نے غیر ملکیوں کی مدد سے عمران خان کیخلاف کونسی فلم تیارکر لی ؟ اس پر خرچ کتنے کروڑوں آیا ؟ہارون الرشید کے انکشاف نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اور سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں الزامات کی سیاست دیکھنے میں آئی اور پھر پانچ سال اسی طرح گزر گئے لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ سلسلہ اب مزید آگے بڑھے گا۔معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پوری ایک فلم آنے والی ہے جو شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی ہے۔ اس انکشاف نے تحریک انصاف کی صفوں میں

کھلبلی مچا دی ہے اور پی ٹی آئی کارکن پریشان ہیں کہ ناجانے ان کے کپتان کیخلاف ایسی کون سی فلم آنے والی ہے۔ ہارون الرشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ریحام بیچاری کیا لکھے گی۔ پوری ایک فلم آنے والی ہے۔ شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی ہے، غیر ملکیوں کی مدد سے۔ مزید تفصیل ایک آدھ دن میں۔ مافیا تو مافیا ہوتی ہے، الیکشن کو کھلاڑی حلوہ سمجھ رہے ہیں؟“ یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کسی نے عمران خان کی حمایت کی تو کوئی ریحام خان اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتا ٰنظر آیا۔ پگلی رائٹس نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ”سر جی اللہ مالک ہے۔ یہاں رضائے الٰہی کے سامنے نمرود و فرعون نا ٹھہر سکے یہ کب تک لوگوں کی عزتوں سے کھیلیں گے۔ایک دن حساب دیں گے، یہ نا سہی ان کی آنے والی نسلیں سہی، انشاءاللہ“ کیانی نے لکھا ”اب سٹینڈ کا وقت آ پہنچا ہے۔ اب اگر آرمی خاموش رہتی ہے تو عوام میں عزت کم پڑتی ہے۔ لچک اک حد تک ہی ٹھیک رہتی ہے کیونکہ کسی نہ کسی کے دل میں بات اتر رہی ہے۔ بغاوت پر اکسانے والے بہت ہیں۔ پشتین خان، اچکزئی، ڈیزل، مریم اور ان کا پیو نواز۔۔۔ لٹکا دو“ عدنان بٹ نے لکھا ”سر جی! میں تو اس چیز پر حیران ہوں کہ یہ عورت کیوں خود کو اس لیول پر لے آئی

ہے کہ لوگ اس کو گالیاں دیں۔ آخر جمائمہ بھی تو ہے وہ کتنے سکون سے اپنی پرسکون لائف گزار رہی ہے ان جھمیلوں میں پڑے بغیر“ سیمہ حیدر نے لکھا ”یہ اس خوش فہمی میں ہے کہ شائد کتاب کے بعد عمران خان کی مخالفت پورے ملک میں پھیل جائے گی اور لوگ خان کی مخالفت میں اس کو سر پر بٹھائیں گے یا پھر یہ اپنی پاکستان میں قبولیت سے نواز شریف کی طرح بالکل مایوس ہو چکی ہے اور جانے سے پہلے آخری پتے پھینک کر سین سے دفعان ہونا چاہتی ہے“ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اور سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

FOLLOW US