Tuesday November 11, 2025

” تمھارا شیڈول گیا تیل لینے ” پرائیویٹ سکولز اور کالجز نے گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں حکومتی ہدایات ماننے کی بجائے اپنا الگ ہی شیڈول دے ڈالا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کو بھی سختی سے اس پر کاربند ہونے کی تاکید کی ہے تو دوسری جانب نیشنل ایسوسی ایشن آف پراؤیٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان نے صوبائی وزیر برائے تعلیم رانا مشہود کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے معمول سے قبل چھٹیوں کے شیڈول کو مسترد کر دیا جبکہ نیپس نے حکومت پنجاب کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کے لئے الگ شیڈول کا اعلان کر دیاہے اس ضمن میں نیپس کے مرکزی صدر رانا عبدالرحمن نے وزیر تعلیم کی طرف سے اعلان کردہ گرمیوںکی چھٹیوں کا شیڈول مسترد کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کے لیے 9 جون سے 10اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا

ہے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشاورت کے بغیر دیا گیا چھٹیوں کا شیڈول مسترد کرتے ہیں اس موقع پر رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات 7 بجے سے 11 بجے تک کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔