مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کہتے ہیں کہ خیبر پختونخو اوہی پرانا ہے ۔ کچھ بھی نہیں بدلا ۔بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج جب مردان میں داخل ہورہا تھا تو مجھے لکھا ہو انظر آیا ” مسکرایئے !آپ مردان میں ہیں” ۔ میں نے اپنے دل سے یہ بات پوچھی کہ میں تو مسکرانا چاہتاہوں ۔ لیکن کس بات پر مسکرائوں۔ عمران خان کا خیبرپختونخوآج بھی پرانا ہی ہے ۔ کچھ بھی نیا نہیں ہے ۔ اگر نوازشریف یہاں ہوتا تو بونیر سے لے کر شانگلہ اور اس سے بھی آگے تک موٹروے بنی ہوتی ، آپ کو موٹروے پر جانے کیلئے
مردان جانا پڑتا ہے ، آپ یقین کریں اگر نوازشریف کی حکومت یہاں ہوتی تو موٹر وے بن چکی ہوتی تاہم اب نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی









