Sunday May 19, 2024

” ان لوگوں کو کس نے اجازت دی کہ یہ ممبئی میں جاکر 150لوگو ں کو قتل کرکے آئیں؟” نوازشریف نے ایک ایسا بیان دے ڈالا کہ بھارتی میڈیا نے آسمان سرپر اٹھا لیا، ہر پاکستانی شدید حیران

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے ممبئی حملے کا ذمہ دار پاکستانی دہشتگردوں کو قرار دے دیا ہے۔ ملک کے معروف صحافی سرل المیڈا کو اپنے ایک انٹرویو میں نوازشریف نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاستیں قائم کر کے ملک نہیں چلائے جاتے۔ ملک میں ایک آئینی اور جمہوری حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ آج قربانیوں کے باوجود دنیا ہم سے زیادہ افغانستان کی بات سنتی ہے۔ انہوں نے ممبئی حملوں کے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلنے والے مقدمے کے حوالے سے کہا کہ اس مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں

نہیں ہوسکی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

FOLLOW US