Sunday May 19, 2024

ہلاکت خیز واقعہ پیش آگیا ڈیم کا بند ٹوٹ گیا، کئی درجن افراد جان کربازی ہار گئے

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) افریقی ملک کینیا میں سیلا ب نے خوفناک تباہی پھیلا دی ۔ ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیلابی ریلے کے زور کی وجہ سے ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ۔ جس کی وجہ سے پانی خوفناک رفتار سے رہائشی علاقے میںداخل ہو گیا۔حکام نے بتایا ہے کہ مسلسل بارش کے نتیجے میں ناکورو کاؤنٹی میں واقع ایک ڈیم کی دیوار میں چھید ہو گیا، جس کے باعث قریبی نشیبی علاقہ زیر آب آ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتوں سے جاری شدید بارش کے باعث پاٹل ڈیم بدھ کی رات ٹوٹا، جس کے باعث تباہی پھیلی۔ مقامی حکام نے جمعے کے

دن بتایا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ اس حادثے کے باعث کم ازکم 47 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

FOLLOW US