Sunday May 19, 2024

امریکی سفارتکار کو لینے کے لیے پاکستان آنے والا امریکی طیارہ افغانستان روانہ ، کرنل جوزف کو لے کر گیا یا نہیں؟بڑی خبرآگئی

اسلام آباد: امریکی سفارتکار کو لینے کے لیے پاکستان آنے والا امریکی طیارہ افغانستان روانہ ، کرنل جوزف کو لے کر گیا یا نہیں؟بڑی خبرآگئیٹریفک حادثے میں نوجوان عتیق کی ہلاکت کے کیس میں نامزد ملزم امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو ایف آئی اے حکام نے واپس جانے کی اجازت نہ دی ،جس کی وجہ سے امریکہ سے آیا ہوا سی 130طیارہ واپس ناکام لوٹ گیا۔نجی چینل کے مطابق امریکہ سے کرنل جوزف کو واپس لینے کیلیے سی 130طیارہ اسلام آباد 12بجے پہنچا اور 4گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد واپس ناکام لوٹ گیا۔ایف آئی حکام نے ملزم سفارتکار کو واپس جانے کی اجازت نہ دی جس کے باعث طیارہ نور خان ایئر بیس سے کرنل جوزف کو لیے بغیر ہی بگرام ایئر فورس افغانستان کیلیے روانہ ہو گیا ۔واضح رہے کہ حکومت نے ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت میں ملوث امریکی سفارت کار کا نام پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل کر رکھا تھا اور اسلام آباد پولیس نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی لیکن سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ابھی تک ڈالا نہیں گیا۔امریکی سفارتکار کو لینے کے لیے پاکستان آنے والا امریکی طیارہ افغانستان روانہ ، کرنل جوزف کو لے کر گیا یا نہیں؟بڑی خبرآگئی

FOLLOW US