Sunday May 19, 2024

معروف اداکارہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(نیوزڈیسک)معروف فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ہنی شہزادی نے گزشتہ روز ایک تقریب میں اعلان کیاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹرہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثرکیاان کا ویژن صاف ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں ۔میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی ۔ہنی شہزادی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی اے قربان فاطمہ سے اُن کا قریبی تعلق ہے جنہوں نے مجھے قائل کیا اور چودھری

سرور کے ساتھ ملاوایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کروں گی انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بھارتی اداکار پرکاش راج نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ سے زیادتی کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دے دیا۔پرکاش راج بالی وڈ سمیت جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار اداکار ہیں جنہیں جاندار اداکاری کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔پرکاش راج متعدد بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آئینہ دکھا چکے ہیں۔لیکن اب انہوں نے 8 سالہ کشمیر بچی آصفہ سے اجتماعی زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی خاتون صحافی برکھا دت کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ بچن کو ’بزدل‘ قرار دیا ہے

FOLLOW US