Sunday May 19, 2024

ملک کے اندر سیاسی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ! ملک کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا ؟ عوام کیا کرنے والی ہے؟

فیصل آباد ( سی پی پی )صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہو نگے تحریک انصاف کے انقلاب کو اب کو ئی نہیں روک سکتا ملک کے اندر سیا سی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ملک کو خو شحا ل بنا نے کے لیے صرف اور صرف عمران خان ہی کردار ادا کر سکتے ہیں آج د یگر جماعتوں کے مہرے جس طرح تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں

اس بات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عوام اب تبدیلی چا ہتے ہیں اور تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھر پور کا میا بی حا صل کرے گی اور عمران خان ہی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو نگے اب تحریک انصاف کی سو نامی کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف جو ارکان اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہیں کرتے تھے حکومت کی رخصتی کا وقت قریب آتے ہی یہی قائدین اب ارکان اسمبلی سے جھپیاں ڈالتے بھی نظر آرہے ہیں ان دونوں بھائیوں کے بارے میں یہ قیاس عام ہے کہ یہ عام ووٹر کو تو کیا اپنے منتخب نمائندوں کو بھی ملنا گوارہ نہیں کرتے اگر کسی سے ملتے ہیں تو دو چار منٹ کی ملاقات کے بعد اٹھ کر چلے جاتے ہیں بعض ارکان اسمبلی کا یہ شکوہ بھی ہے کہ ابھی تک ہم ایک بار بھی 5 سال میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سے نہیں مل سکے مگر جونہی لیگی ارکان اسمبلی دیگر جماعتوں میں جانے لگے تو لیگی لیڈران کو اپنے ارکان اسمبلی یاد آنے لگے اور پنجاب کو بچانے کیلئے انہوں نے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیئے ہیں۔

FOLLOW US