Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نگران وزیر اعظم کے لیے کس کو موزوں قرار دیا ؟

پشاور : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نگراں وزیراعظم کیلیے موزوں ترین امیدوار قرار دے دیا اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے راجہ ریاض کے تجویزکردہ ناموں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہماری نظر میں اس عہدے کے لیے صادق سنجرانی موزوں امیدوار ہیں۔ دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئےراجہ ریاض احمد کے تجویز کردہ ناموں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کی طرف سے نگراں وزیر اعظم مقررہونا زیادہ بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی تشکیل کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اپوزیشن کے ساتھ ہے، امید ہے عبوری حکومت کا معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ جلد حل ہو جائے گا۔

FOLLOW US