Sunday January 19, 2025

احسن اقبال مشکل میں پھنس گئے، توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ۔ جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی؟ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ 2 مئی 2018 کو سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63,64 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانون سازی نہیں کر سکتی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ 87 صفحات پر مشتمل ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن نے 51 صفحات پر مشتمل فیصلہ لکھا،تفصلی فیصلے کے ساتھ جسٹس منیب اختر کا 34 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین سے متصادم ہے،ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے۔ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جیسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

FOLLOW US