لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی ڈاٸری بنی گالا سیکرٹریٹ کا ”بلیک باکس“ ہے، چٸیرمین پی ٹی آٸی کی ناکامی کے پیچھے اس کی مرشد کا ہاتھ ہے، ڈاٸری والی سرکار نے پی ٹی آٸی سرکار کا خوب تختہ الٹایا، ڈاٸری نے ہمارے دعووں کو سچ ثابت کر دیا۔ انہوں نے بشری بی بی کی ڈاٸری منظر عام آنے ہر رد عمل میں کہا کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کی ڈاٸری بنی گالا سیکرٹریٹ کا ”بلیک باکس“ ہے۔ بیوٹی باکس کی بجاٸے بلیک باکس نے اندر کی کہانی کھول دی،
ڈاٸری میں ان کے اپنے ہاتھ سے لکھی ہدایات نے ہمارے دعووں کو سچ ثابت کر دیا ہے، بشری بی بی کی ہدایات پر بنی گالا کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو چلایا گیا، اسی ”ناچ نجانے آنگن ٹیڑھا“ کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے، ہرکامیاب مرد کے پیچھے دعا گو ماں اور وفادار بیوی کی صورت میں عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، چٸیرمین پی ٹی آٸی کی ناکامی کے پیچھے اس کی مرشد بشری بی بی کا ہاتھ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ڈاٸری والی سرکار نے پی ٹی آٸی سرکار کا خوب تختہ الٹایا ہے، ڈاٸری میں بورڈنگ سکول کے وارڈن کی طرح سابق وزیر اعظم کے لٸے ہدایات درج ہیں، بشری بی بی کی ڈاٸری امام دین کی شاعری ثابت ہوٸی ہے، وہ اخلاق کی تباہی کا باعث اور یہ ملکی سیاست کی تباہی کا باعث بنی، اس ڈاٸری کے منظر عام پر آنے سے بشری بی بی کے نام نہاد پیر بننے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، پیر تو امن و محبت فلاح اور نیکی کا رستہ دکھاتا ہے، بنی گالا کی خاتون پیر ملک کا امن وامان تباہ کرنے اور انتشار کا سبق سکھا رہی ہیں،
یہ ڈاٸری ان کے شدت پسند روے اور سخت گیر ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کا سربراہ پورے دور حکومت میں اس سوچ کے زہر اثر رہا ہے۔ توہم پرستی نے اس ملک کو چار سال یرغمال بماٸے رکھا ہے، کھبی جنتری کبھی زاٸچے اور کبھی ڈاٸری پی ٹی آٸی سیاست کا کل خلاصہ ہے۔