Sunday January 19, 2025

خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہاتھ سے لکھی جانے والی ڈائری کا متن لیک ہو گیا، سابق آرمی چیف کو کس نام سے مخاطب کیا ؟ تہلکہ خیز انکشافا ت

اسلام آباد : تحریک انصاف کے بیانیے اور قانونی حکمت عملی کون بناتا تھا ؟ سابق خاتون اول کی ڈائری نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ،ڈائری زمان پارک سے برآمد ہوئی ہے ، ، یہ ڈائری سابق خاتون اول خود لکھتی تھیں, ڈائری میں سابق آرمی چیف کو ‘ماموں’ کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی مبینہ طور پر گزشتہ ایک سے دو سال کے دوران ہونے والے معاملات سے متعلق وہ چیزیں تحریرکرتی تھیں، ڈائری برآمد کی جارہی تھی تو کچھ صحفے پھاڑ دیئے گئے ،

وہ صحفے بھی انکشافات سے بھر پور ہیں، 2020 اور اس کے بعد کی صورتحال میں سابق خاتون اول کی جانب سے تحریریں لکھی گئی ہیں، جس میں وہ ہدایات دیتی تھیں کہ معاملات کو کیسے لے کر چلنا ہے ، اس میں سب کچھ لکھاہے کہ عدالت میں وکلاءنے کیا دلائل دینے ہیں ، اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش خاتون کی ڈائری میں دی گئی کہانی بتا رہے ہیں، سابق آرمی چیف کو ماموں کے نام سے مخاطب کیا جا تھا، عدالتوں اور اسٹبلشمنٹ پر دباﺅ کس طرح ڈالنا ہے ، اس سے متعلق تحریریں بھی ڈائری میں موجود ہیں ۔

FOLLOW US