Sunday January 19, 2025

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں کتنےارب ڈالر وطن بھیجے

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2023 میں 2 ارب 2 کروڑ ڈالر وطن عزیز بھیجے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی میں بھیجی گئی ترسیلات جون کے مقابلے میں 7 اعشاریہ 3 فیصد اور جولائی 2022 سے 19 اعشاریہ 3 فیصد کم ہیں۔ جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 48 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ساڑھے 31 اور برطانیہ سے ساڑھے 30 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 23 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں۔

FOLLOW US