Wednesday January 22, 2025

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم ہائیکورٹ نے معطل کر دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا حکم معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی عدالت عالیہ میں موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پیٹرول ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔ لاہور میں سب سے زیادہ افراد موٹرسائیکل پر سفر کرتے ہیں،

عدالت عالیہ اس سے پہلے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا اقدام عدالتی حکم اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کروانا ٹریفک پولیس کا کام ہے۔ ہیلمٹ کے حوالے سے قانون پر ٹریفک پولیس کو اقدامات اٹھانے چاہیئں۔ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کا حکم معطل کر دیا اور ڈی سی لاہور، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے جواب طلب کر لیا۔

FOLLOW US