Monday January 20, 2025

میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے

لاہور : عمران خان کا آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان منتقل ہونے سے صاف انکار، کہا مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے مشورے دیے جارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان چلے جائیں کیونکہ وہاں آپ کی حکومت ہے اور آپ کو تحفظ کی بھی ضرورت ہے مگر اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔

میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے


مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی رہوں گا اور یہی بیٹھا ہوں جس کو آکر مارنا ہے مار دے۔ تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ لاہور جب نکلتا ہے تو فیصلہ ہوجاتا ہے، میں کل حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا، قوم جلسے میں ضرور آئے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔ عمران خان نے انکشاف کیا کہ مینار پاکستان کا جلسہ روکنے کیلیے پی ٹی آئی کے 1 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر اب قوم رکنے والی نہیں ہے۔ طاقتور کو قانون یہ حق نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی کرے، جو پاکستان میں ہو رہا اس کا مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور اپنے آپ کو قانون نے بالا تر سمجھتا ہے۔ انصاف ہی ایک قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی قوم آزاد ہوتی ہے ، کبھی سنا ہے برطانیہ یا یورپ میں قبضہ مافیا ہو؟

FOLLOW US