Sunday January 19, 2025

“نواز شریف کا حکم ہے کہ سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل کو ڈپٹی آرمی چیف بنادیا جائے” کامران خان کا دعویٰ

اسلام آباد : اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ موجودہ سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل کو ڈپٹی آرمی چیف بنا دیا جائے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان کا کہنا تھا ” جتنے منہ اتنی باتیں، سنا ہے نواز شریف نے لندن میں حکم دیا ہے کہ فی الحال موجودہ سینئیر ترین لیفٹیننٹ جنرل کو ترقی دے کر چند روز کے لئے VCOAS بنا دیا جائے بعد ازاں جنرل باجوہ کی ریٹائیرمنٹ پر آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیں۔” کامران خان نے نواز شریف کے اس مبینہ حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے لگتا ہے کہ 29 نومبر کو عہدے کے اہل ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے ناموں پر غور ہی نہیں کیا جائے گا۔

FOLLOW US