Sunday January 19, 2025

انگریزوں کو گئے75برس ہو گئے، پاکستان کے فیصلے آج بھی لندن سے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، اسد عمر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ انگریز کو یہاں سے گئے 75 سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے. تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بڑے فیصلے لندن میں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، اسی لئے قوم اپنے کپتان کے ساتھ اپنی حقیقی آزادی کے لئے کھڑی ہو گئی ہے.، اسد عمر نے ساتھ ہی “امپورٹڈ فیصلے نامنظور ” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

FOLLOW US