Monday May 20, 2024

اگرقوم کو تباہ کرنا ہےتو چوروں کو مسلط کر دو، پھرکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی چوروں کو ڈیل کرکے ملک میں واپس لانے سے بڑاکوئی جرم نہیں

مظفرآباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو ڈیل کرکے ملک میں واپس لانے سے بڑاکوئی جرم نہیں، اگرقوم کو تباہ کرنا ہے تو چوروں کو مسلط کردو، پھرکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی ،اب پھر اسحاق ڈارکو واپس لے آئے، اگر ہم نے یہ چیز تسلیم کرلی تو بھیڑبکریوں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ انہوں نے مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے ہندوستان میں غلام سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا، جو بھی انسان لالچ یا خوف میں راہ حق سے ہٹ جاتا ہے، میری نظر میں وہ شرک ہے، ہمیں انہوں نے دنیا میں ذلیل کیا ، ہماری اوپر ایسی حکومت بٹھا دی گئی جس نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے، شہبازشریف میں تمہارا شکریہ ادا کرتا ہوں تم نے میری اور اعظم خان کی آڈیو لیک کردی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ سیلاب کے عذاب سے گھر تباہ ہوگئے، کپاس، چاول اناج چلا گیا، وہ سڑکوں پر پڑے ہیں اور بلاول بھٹو امریکا میں جاکر پتا نہیں کون سی کہانی سنا رہے ہیں، شہبازشریف کیا کررہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نیب نے انکوائری کیلئے بلایا کہ بتاؤ تمہاری اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی؟ تو باہر بھاگ گیا، اب پھر پاکستان میں آگیا ہے، اربوں روپیہ چوری کرکے ملک سے باہر لے جاتے ہیں، لیکن بھینس، سائیکل چوروں کو کیوں جیلوں میں رکھا ہوا ہے۔ اللہ نے فرمایا تم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو، نیوٹرل نہیں رہ سکتے، یہ اربوں روپیہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، ڈالر بڑھتا ہے اور روپیہ نیچے گرتا ہے، لیکن چوروں کے ڈالر میں اضافہ ہوجاتا ہے، ان چوروں کو ڈیل کرکے ملک میں واپس لانا بڑا جرم نہیں ہوسکتا، اگر ملک کو تباہ کرنا ہے تو ان چوروں کو مسلط کردو، کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اسحاق ڈار جب 1999میں حکومت چھوڑی تو ملک کا دیوالیہ نکال دیا تھا، اب 2018میں معیشت چھوڑی تو دیوالیہ، خسارہ ریکارڈ تھا، ایکسپورٹ بڑھی نہیں۔

اب پھر اسحاق ڈار کو واپس لے آئے، اگر ہم نے چپ کرکے یہ چیز تسلیم کرلی تو بھیڑبکریوں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔جو بھی سمجھتا ہے ہم ان چوروں کو قبول کرلیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، میں قوم کو کال دینے والا ہوں، تیاری مکمل ہے۔

FOLLOW US