Saturday May 18, 2024

گرفتاری یا پھر ضمانت۔۔؟ کپتان کیلئے آج کا دن انتہائی اہم ، اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑی خبر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔عمران خان آج ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے جہاں جج راجہ جواد سماعت کریں گے۔عمران خان کی پیشی سے قبل فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کی راہداری ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں 25 اگست تک متعلقہ عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عمران خان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں، حامد میر کا دعویٰ

پاکستان میں بڑی تبدیلیاں۔۔۔بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں ، اب تک کتنی سچ ثابت ہوچکی ہیں ؟

FOLLOW US