لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ کیبلری فونٹ کوئین منافقت کی انتہا کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی منافقانہ پالیسی ہے کہ ایک بڑھکیں مارتا ہے دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے۔ کیبلری فونٹ کوئین اگر واقعی ملک اور قوم کیساتھ مخلص ہے تو لوٹی دولت پاکستان واپس لائے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ایسا ڈرپوک اور بزدل ہے جب مشکل وقت آتا ہے یہ اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ملک سے بھاگ جاتا ہے۔ بھگوڑے نواز شریف کا ضامن شہباز شریف خود ضمانت پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی چوری پکڑی گئی , سزا یافتہ مجرم ہے ,این آر او کے بغیر واپس نہیں آسکتا۔
عمران خان کی جان کو خطرہ ۔۔۔ کس طرح ان کو قتل کیا جا سکتاہے؟ تہلکہ خیز انکشافات
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کے درباری ترجمانوں نے جھوٹ ,پراپیگنڈا اور منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔شریف زرداری گینگ عالمی طاقتوں کا مہرہ بن کر سازش نہ کرتا تو پنجاب ترقی و خوشحالی میں ایک قدم اور آگے ہوتا۔ن لیگی بھرپور سازش کے باوجود پنجاب آج ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی درباری روتے پیٹتے رہیں ,پنجاب میں عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ قوم کسی صورت عالمی طاقتوں کے کرپٹ مہروں کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔کپتان کا ملک و قوم کو خوددار بنانے کا بیانیہ ملک کے طول و ارض میں گونج رہا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ 13 جماعتی پی ڈی ایم میں دم خم ہے تو آج الیکشن کا اعلان کرے۔ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
معاف کیجیے گا امی، میں امتحان مکمل نہ کرسکا۔۔ شہید یاسر کی کرسی خالی دیکھ کر اساتذہ بھی آبدیدہ ہوگئے