Sunday January 19, 2025

’’شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو نہیں کہنے چاہیے‘‘ شاہ محمود قریشی نے واضح بیان جاری کر دیا

ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس انداز میں شہباز گل کو گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، ہم قانونی اور سیاسی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے کچھ جملے ایسے کہے جو ان کو نہیں کہنے چاہیے تھے، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا۔

شہباز گل پر تشدد، کپڑوں پر خون کے دھبے کیوں تھے؟ میڈیکل رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی

دوسری جانب فواد چوہدری نے شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کہا وہ ان کی ذاتی رائے تھی، پارٹی کا بیانیہ نہیں تھا، جس طرح باقی رہنماؤں کو معاف کیا گیا، شہباز گل کو بھی معاف کر دینا چاہیے۔خیال رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ان پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

لڑکھڑاتا روپیہ سنبھل گیا ، امریکی کرنسی کی قدر مزید کتنی کم ہو گئی ، بڑی خوشخبری

FOLLOW US