Sunday January 19, 2025

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے بیان جاری کر دیا گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ”مر جائیں گے لیکن یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے“۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ فاشسٹ امپورٹڈ رجیم مخالفین کو دبانے کی کوشش میں فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔شہباز گل کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر مزید کہا گیا کہ صرف دبانے اور جھکانے کے لئے یہ سب کیا جا رہا ہے لیکن انہیں ناکامی ہو گی۔

میراضمیر اجازت نہیں دیتا، تحریک انصاف کے نو منتخب وزیر نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حسینی ہیں اور ڈٹ کر حق کے ساتھ کھڑے ہیں، مر جائیں گے مگر یزید وقت کی بیعت نہیں کریں گے۔ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو عمران خان کی رہائشگاہ جاتے ہوئے بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

FOLLOW US