Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف نے حکومت کو اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتحادی حکومت کو قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایک بہت بڑے جلسے کی تاریخ دیں گے، یہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اس جلسے میں ہم حکومت کو ڈیڈ لائن دیں گے، اگر حکومت اسمبلی تحلیل نہیں کرتی تو راست اقدامات کا اعلان کریں گے۔

میرے پاس انفارمیشن ہے کہ عمران خان کو انتخابات سے باہر رکھا جائے گا، صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو انتخابات کا اعلان کرنے کیلئے ایک مہینے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے، اگر حکومت الیکشن کا اعلان نہیں کرتی تو تحریک انصاف کے اگلے اقدامات کیلئے تیار ہوجائے ، حکومت کو اس سے زیادہ وقت دینا ملکی معیشت کا تختہ کردے گا۔

ضمنی الیکشن، عمران خان کا تمام 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ

FOLLOW US