Sunday January 19, 2025

میرے پاس انفارمیشن ہے کہ عمران خان کو انتخابات سے باہر رکھا جائے گا، صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سینئر صحافی مبشر زیدی نے کہا ہے کہ میرے پاس انفارمیشن ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ انتخابات سے باہر رکھا جائے گا۔ یہ انکشاف انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ “اے آر وائی نیوز “کے پروگرام “آف دی ریکارڈ”میں اپنی اس ٹویٹ بارے بتاتے ہوئے مبشر زیدی نے کہا کہ میری انفارمیشن ہے کہ اس طرح کا ایک فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کیساتھ بھی وہی کیا جائے گا جو اس سے قبل 2018ء میں نواز شریف کیساتھ کیا گیا تھا۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایسے فیصلے کہاں ہوتے ہیں اور کون کرتا ہے۔ پاکستان میں 50ء کی دہائی سے یہ کہانی دہرائی جا رہی ہے کہ جس بھی وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹایا جاتا ہے تو کوشش کی جاتی ہے آئندہ سیاسی سیٹ اپ میں اس کو باہر رکھا جائے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز تبصرے ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر

مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی مرتب کرنے والے ہمیشہ ایک ہی لیبارٹری میں یہ تجربہ کرتے ہیں، نتیجتاً اس کا رزلٹ بھی ویسا ہی آتا ہے۔ اور مجھے عمران خان کی صورت میں یہ تجربہ دوبارہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو نااہل کر دیا گیا تو ان کے سامنے ایک طویل قانونی جنگ ہوگی۔ لیکن جب تک قوتیں نہیں چاہتیں اس ملک میں کسی کو انصاف نہیں ملتا۔ پی ٹٰی آئی چیئرمین عمران خان کے کیس میں بھی یہی کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اسے جتنا طویل کیا جا سکتا ہے، کیا جائے۔

ضمنی الیکشن، عمران خان کا تمام 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ

FOLLOW US