Saturday November 23, 2024

ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز تبصرے ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے بعض بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز تبصرے کرنا ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم شہدا کے اہل خانہ اور مسلح افواج کے لیے گہرے غم اور پریشانی کا باعث ہے۔بیان میں بتایا کہ جبکہ پوری قوم اس مشکل وقت میں ادارے کے ساتھ کھڑی ہے، بعض بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور تضحیک آمیز تبصرے کیے جو ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

ضمنی الیکشن، عمران خان کا تمام 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ

15اگست کے بعد پیٹرول کتنا سستا ہوجائیگا؟ ماہرین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

FOLLOW US