Saturday April 20, 2024

بارشیں اب رکنے والی نہیں ، محکمہ موسمیات نے مون سون کے 2سسٹم شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی، دھڑلے کی بارشیں شروع

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ پر مون سون سسٹم اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لا رہے ہیں جس کے تحت ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا ، پھر 11 سے 15 اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں کل سے ہلکی بارش کا امکان ہے اور 7 اگست کو درمیانی بارش متوقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل 6 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا اسپیل 9 اگست تک جاری رہے گا جب کہ دوسرا اسپیل 10 اگست کی شام کو آئے گا،

الیکشن سے پہلے عمران خان آئوٹ اور نواز شریف کو اہل کروانے کی یقین دہانی کروادی گئی، بڑا دعویٰ

پہلے اسپیل کے مقابلے دوسرا اسپیل خاصا طاقتور ہوگا جس دوران کبھی کبھی خاصی تیز بارش بھی متوقع ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مشرقی سندھ میں تھرپارکر اور عمر کوٹ میں آج دوپہر یا شام سے ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ گزشتہ رات بھی تھر پارکر میں کسی کسی جگہ ہلکی بارش دیکھنے میں آئی۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔

کسی بیرون ملک یا ملٹی نیشنل کمپنی سے پیسے لینا فارن فنڈنگ ہوتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پیسا لینا فارن فنڈنگ نہیں

FOLLOW US