Sunday January 19, 2025

صوبائی وزیر شہلا رضا خواتین کی ہاکی ٹیم کی منیجر بن کر بنکاک جائیں گی، نجی ٹی وی چینل کا بڑا دعویٰ

کراچی: نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا خواتین ہاکی ٹیم کی منیجر بن کر بنکاک کے دورے پر جائیں گی۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈور ایشیاءہاکی کپ کے لیے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم 8سے 15اگست تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے اس ہاکی کپ میں حصہ لے گی۔ 10رکنی ٹیم میں مائرہ صابر(کپتان)، دعا خان(نائب کپتان)، شازمہ نسیم(گول کیپر)، طاہرہ اسلام (گول کیپر)، حمراءلطیف، اقراءاقبال، ندا اصغر، کلثوم شہزادی، مریم حنیف اور اریبہ سرور شامل ہیں۔ ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا کو ٹیم کی منیجر بنایا گیا ہے جبکہ باقی آفیشلز میں کوچ نعیم احمد اور ویمنز کوچ راحت خان ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ شہلا رضا صوبائی وزیرہونے کے ساتھ ساتھ سندھ سپورٹس بورڈ کی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

مشکلات جن پر آر ہی ہیں وہ بہانہ سے لندن چلے گئے باقی جو بچ گئے وہ ضمانتی کے طور پر یہاں رہیں گے،چوہدری پرویز الٰہی

چیف الیکشن کمشنر کی چھٹی ؟ تحریک انصاف نے بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US