اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے لیے ایف 9 پارک میں جمع ہونے کی اپیل کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عام انتخابات میں بھی ایسا ہی ہونے سے پوری پی ڈی ایم خوف کا شکار ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج شام 6 بجے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے ایف نائن پارک میں جمع ہوں، میں اس اجتماع سے شام 7 بجے خطاب کروں گا۔
شہباز شریف کی حکومت بچانے کیلئے غیبی مدد آگئی ، خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا ہلچل مچانے والا دعویٰ