Sunday January 19, 2025

شہباز شریف کی حکومت بچانے کیلئے غیبی مدد آگئی ، خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا ہلچل مچانے والا دعویٰ

اسلا م آباد: اتحادی جماعتوں کی حکومت آتے ہی ڈالر کی قدر میں تقریباََ 80روپے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 100روپے تک اضافہ ہوا تھا ، عوام مہنگائی کی اس لہرکی وجہ سے شدید غصے میں تھی تاہم اب ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے آرہی ہے جبکہ پیٹرول بھی سستا ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ اسی حوالے سے خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ ’’وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کیلئے لگتا ہے غیبی امداد آ رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت مسلسل سستی ہو رہی ہے۔ BRENT آج 96$ پر، WTI 90$ پر آ گیا۔ ملک میں ڈالر مسلسل سستا ہو رہا ہے۔ سونے کی قیمت بھی گر رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ بحال ہو رہی ہے۔ اب ذرا مہنگائی/لوڈشیڈنگ پر بھی توجہ دی جائے‘‘۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کی تجویز

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پی ٹی آئی کے وزیر کو 14سال قید کی سزا سنا دی گئی ، عدالت کے بڑا فیصلہ آگیا

FOLLOW US