مظفر آباد: آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر ملک ظفر اقبال کو قتل کے مقدمے میں 14سال قید کی سزا سنادی گئی۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال کو قتل کے مقدمے میں 14 سال قید سمیت 10 لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنائی۔عدالت کی جانب سے سزا سنانےکے بعد وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر پر 2003 میں کوٹلی کے رہائشی آصف کے قتل کا الزام تھا۔2003 میں آزادکشمیر کے علاقےکوٹلی میں جھگڑے کے دوران آصف شاہ نامی نوجوان کو گولیاں مار کے قتل کر دیا گیا تھا۔
شدید بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق کب اور کہاں کہاں بارشیں ہوں گی