Friday March 29, 2024

شدید بارشوں کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق کب اور کہاں کہاں بارشیں ہوں گی

کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے اور مون سون سسٹم کل سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں تیز بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے درمیان شدت کی بارشوں کا امکان ہےجس دوران شہر میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثرانداز ہوگا جب کہ 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا یہ سسٹم 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اعتزازاحسن نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ، فیصلہ کہاں سے لکھوایا گیا؟پی ڈی ایم میں ہلچل مچ گئی

جب بھی کسی نے نبی کریمﷺ سے معدے کی بیماری کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرما یہ چیز استعمال کرو !طب نبوی ؐ سے زبردست اور آسان ترین نسخہ

FOLLOW US