Monday January 20, 2025

ممنوعہ فنڈنگ ثابت، تحریک انصاف کے ارکان اناہل، دفاتر سیل اور اثاثے ضبط۔۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہو گئی تو پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نااہل ہو جائیں گے اور اس کے اثاثے ضبط ہو جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سنائیں گے۔اس حوالے سے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ممنوعہ یا فارن فنڈنگ ثابت ہو تو الیکشن کمیشن ریفرنس بھیجے گا کہ فنڈ ضبط کر لیا گیا ہے،

کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شہباز گل کا ردِعمل

پھر حکومت وزارت داخلہ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی جس پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس سماعت کرے گا۔کنور دلشاد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خود بھی حکومت سے پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر سکتی ہے، اکبر ایس بابر کے پاس ایسے ریکارڈ ہیں کہ پینڈورا باکس کھل جائے گا۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں پارٹی کالعدم ہوتی ہے تو تمام ممبر اسمبلی نا اہل ہو جائیں گے، ان کے دفاتر سیل اور اکاونٹس ضبط ہو جائیں گے۔

تحریک انصاف پر غیرقانونی فنڈنگ ثابت، کیا تحریک انصاف پر پابندی لگنے جارہی ہے؟ الیکشن کمیشن سے ایک اور بڑی خبر

FOLLOW US