Sunday January 19, 2025

پنجاب حکومت میں فواد چوہدری کو کون سا قلمدان دینے پر غورہورہاہے، بڑی خبرآگئی

لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی دکھانے والے وزرا ایک بار پھر کابینہ کا حصہ ہونگے،

غربت اتنی کہ موبائل فون نہیں خرید سکتے ۔۔ دیکھیں جب ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد گاہک کو احساس ہوا کہ پیسے نہیں ہیں تو ڈرائیور نے کیسا سلوک کیا؟

جبکہ چند مزید افراد کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر پنجاب، مراد راس کو وزیر اسکول ایجوکیشن، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون اور ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ اور راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیرداخلہ کیلئے فوادچوہدری اور عمرسرفرازچیمہ کے نام زیر غور ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال کو کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قلمدان دیا جائے گا۔محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان، صمصام بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، جبکہ کابینہ کیلئے ق لیگ کے ارکان اسمبلی کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

حکومت نے پٹرول سستا کردیا

FOLLOW US