Sunday January 19, 2025

حکومت نے پٹرول سستا کردیا

اسلام آباد:حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاع رات 12 بجے سے ہوگا۔ پٹرول کی نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافے کے ساتھ 244 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔مٹی کا تیل 4 روپے 62 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

FOLLOW US