Sunday May 19, 2024

”جب عامر لیاقت کو ہسپتال لایا گیا تو ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا “پوسٹ مارٹم کی تیاری شروع کر دی گئی

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں ، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ، عامر لیاقت کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی ناک سے خون آ رہا تھا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عامر لیاقت کے ملازم جاوید نے بتایا کہ گزشتہ رات ہی عامر لیاقت کی طبیعت خراب تھی ، ہم نے انہیں ہسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے منع کر دیا ، کمرے سے ایک چیخ کی آواز سنائی دی ، ہم نے دروازہ کھلوانے کیلئے کھٹکٹایا لیکن اندر سے کوئی رسپانس نہیں آیا ، تقریباً پندرہ منٹ کے بعد دروازہ کھولا گیا تو وہ بیہوش بیڈ پر لیٹے ہوئے تھے ، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

”ڈاکٹر عامر لیاقت کی گزشتہ رات ہی طبیعت خراب تھی اور وہ ۔۔“ملازم جاوید کا اہم بیان سامنے آ گیا

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ڈاکٹر نے بتایا کہ جب عامر لیاقت کو لایا گیا تو ان کے ناک سے خون آ رہا تھا ، اس لیے وجہ موت جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم بہت ضروری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اگر انہوں نے کوئی دوا لی تھی تو کہیں وہ ری ایکشن تو نہیں کر گئی ، موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم سے ہی کیا جا سکے گا ۔

پاکستان کا دفاعی بجٹ بھارت کےمقابلےمیں کتنا کم ہے؟پاک فوج کیسے کم وسائل میںبھی سرحدوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے؟ تفصیلی رپورٹ

FOLLOW US