Sunday May 19, 2024

”ڈاکٹر عامر لیاقت کی گزشتہ رات ہی طبیعت خراب تھی اور وہ ۔۔“ملازم جاوید کا اہم بیان سامنے آ گیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں جس کی تصدیق ان کی ملازم جاوید نے بھی کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملازم جاوید نے بتایاہے کہ عامر لیاقت کی گزشتہ رات طبیعت خراب تھی ، ان کے دل میں درد ہو رہا ہے ، میں نے کہا کہ ہسپتال چلتے ہیں ، لیکن انہوں نے کہا میں نے ہسپتال نہیں جانا ، آج صبح ملازم جب پہنچا تو اندر سے چیخ کی آواز سنائی دی ، ملازم نے دروازہ کھٹکٹایا لیکن اندر سے دروازہ نہیں کھولا گیا جب زبردستی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو عامر لیاقت بیہوشی کی حالت میں بیڈ پر موجود تھے ۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

ملازم جاوید کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا پھر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ جب انہیں یہاں لایا گیا تو انتقال کر چکے تھے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت 2002 سے 2007 تک بھی ممبر قومی اسمبلی رہے ہیں جبکہ مشرف کی کابینہ میں وہ وزیر مذہبی امور کے طور پر فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

پاکستان کا دفاعی بجٹ بھارت کےمقابلےمیں کتنا کم ہے؟پاک فوج کیسے کم وسائل میںبھی سرحدوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے؟ تفصیلی رپورٹ

FOLLOW US