Monday January 20, 2025

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔ ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ جنریٹر عامر لیاقت کے کمرے میں موجود تھا ، عامر لیاقت کی طبیعت صبح سے خراب ہو گئی تھی ، عامر لیاقت بیہوش ہو گئے تھے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا ۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین پرویز مشرف کے دور میں وزیر مملکت رہے جبکہ 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

FOLLOW US