اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے دوران گرفتاریوں اور مقدمات کے معاملے سے متعلق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لے کر احتجاج کرنا ہو تاہے ، درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ معاملے کو نمٹا چکی ہے ،
علیم خان نے سما ٹی وی کے بعد پاکستان کا بڑا بینک خریدنے کی کوششیں شروع کردیں
وکیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہاںلکھاہے کہ ایف آئی آر درجن ہیں ہو گی ؟ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو گرفتار کیا گیا ، آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں، اور کیا آپ کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپہ مارا گیا ؟ ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست خارج کر دی ۔